اشاعتیں

اکتوبر, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پاکستان اور انڈیا کی اسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لئے بات چیت جاری ہے! سابق اسٹریلیوی کھلاڑی نے بڑی خبر بریک کر دی

تصویر
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر سائمن او ڈانل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔ سائمن او ڈانل نے ایک ٹی وی پروگرام میں پاک بھارت ٹیسٹ کے انعقاد کا دعویٰ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، یہ بات چیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کامیاب میچ کے بعد شروع ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔سائمن او ڈانل نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں پاک بھارت میچ غیر معمولی رہا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میلبرن میں 90 ہزار سے زائد تماشائیوں نے میچ دیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں اب تک لوگ اسی میچ کا حوالہ دے رہے ہیں، یہ ایک اعلیٰ معیار کا میچ تھا جس میں دباؤ بھی تھا اور سنسنی خیزی بھی تھی۔ سائمن او ڈانل نے کہا کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ٹیسٹ کے لیے بات چیت ہو گی بلکہ بات چیت ہو چکی ہوگی، یہ بھی ممکن ہے کہ پاکستان بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ملکی سیریز ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ ہو، میرے الفاظ یہ ہیں ک...

یہ 3 کھلاڑی قومی ٹیم کے ریڑھ کی ہڈی ہیں مشکل وقت میں انہیں ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی کا قومی ٹیم کے حق میں بیان

تصویر
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت میں میدان میں آگئے۔شاہد آفریدی کی جانب سے بابر اعظم کی حمایت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’’دو سے تین برے میچز آپ کو برا کھلاڑی نہیں بنا دیتے، بابر اعظم ہمارا بہترین اور مسلسل بہتر کھیل پیش کرنے والا کھلاڑی ہے۔بابر اعظم کو اپنی فارم میں واپس آنے کے لیے ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے، بابر جلد ہی ایک بڑی میچ وننگ اننگز کے ساتھ واپس لوٹیں گے‘۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اس سے قبل ایک نجی ٹی وی شو میں بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم شروع سے ہی پاکستانی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ٹیم نے جتنی کرکٹ کھیلی ہمیں یقین ہوتا تھا کہ بابر اگر میدان میں اترا ہے تو ٹیم کے لیے اچھا اسکور بناکر ہی لوٹے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے حیرت ہے کہ جو کھلاڑی مستقل اچھی پرفارمنس دے اور وہ اگر ایک سیریز میں نہیں پرفارم کر پاتا تو اس پر اتنی تنقید کیوں کی جا رہی ہے۔ بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان بھی قومی ٹ...

رضوان کو اوپر لانے کیلئے فخر زمان کو قربان کیا گیا،محمد عامر

تصویر
سڈنی (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ رضوان کو اوپر لانے کیلئے فخر زمان کو قربان کیا گیا۔آسٹریلیا میں جاری ٹ ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی اب تککی پرفامنس انتہائی مایوس کن رہی ہے اور قومی ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچز ہارنے کے بعد سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے انتہائی مشکل صورت حال میں چلی گئی ہے۔قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ پیئر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے بابر اور رضوان اپنے کمفرٹ زون سے نکلنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔محمد عامر نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے فخر زمان اوپن کرتا تھا لیکن جب مصباح الحق نے کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں تو انہوں نے رضوان سے اوپن کرایا اور اس وقت سے یہ سلسلہ چل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اچھا کھلاڑی کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کر سکتا ہے لیکن آپ ٹیم میں اپنی پوزیشن بچانے کے لیے کہتے ہیں کہ میں نمبر 5 پر بیٹنگ نہیں کر سکتا اور اس...

“یہ امت مشرا کون ہے؟” ویرات کوہلی کے سپورٹ میں ٹوئیٹ کرنے پر بابر اعظم کو ٹرول کرنےکی کوشش کرنے والے بھارتی کھلاڑی کا ٹوئیٹر پر مذاق بن گیا

تصویر
پرتھ کے اوپٹس اسٹیڈیم میں اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف بدقسمت رن آؤٹ کے بعد سابق ہندوستانی کرکٹر امت مشرا کو پاکستانی کپتان بابر اعظم کے حوالے سے ان کے ٹویٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بابر ڈچ کے خلاف بدقسمت رہے جب روئیلوف وین ڈیر مروے نے انہیں رن آؤٹ کے بعد انہیں پولین بھیج دیا۔ اس کے بعد امیت نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا: “یہ بھی گزر جائے گا۔ ڈٹے رہو بابر اعظم۔”اس ماہ کے شروع میں بابر نے آؤٹ آف فارم کوہلی کے لیے وہی الفاظ کہے تھے اور مشرا نے پاکستانی کپتان کی کارکردگی کے بعد بالکل وہی الفاظ استعمال کیے تھے۔ سابق بولر، اگرچہ، ٹویٹ کے لئے تنقید کی زد میں آئے. نہ صرف پاکستانی کرکٹ شائقین بلکہ ہندوستانی کرکٹ شائقین بھی ان کے بلا جواز ٹرول پر تنقید کرتے ہیں۔پاکستان نے اتوار کو نیدرلینڈز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ گرین شرٹس نے گیند بازوں کی شاندار باؤلنگ کی بدولت یورپی ٹیم کو 13.5 اوورز میں ہدف کا تعاقب کرنے سے پہلے 91 رنز تک محدود رکھا۔ یہ بات قابل غور ہے کہ مین ان گرین کو سیمی فائنل میں جانے کا موقع حاصل کرنے کے لیے اپنے آخری دو سپر 12 گیمز جی...

ہماری ٹیم میں جو ایک کمی نظر آرہی تھی وہ اس کھلاڑی کے ٹیم میں آنے سے پوری ہو گئی۔۔ محمد رضوان کی پاکستانی کھلاڑی کی تعریف

تصویر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم اچھا کھیلنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، بابر اعظم بھی اچھا کھیلیں گے، آپ لوگوں سے اپیل ہے کہ ہمارے لیے دعا کریں، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔ اپنے ویڈیو بیان میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں جیت بہت ضروری ہوتی ہے، ہمارے گزشتہ دو میچ بہت تکلیف دہ تھے۔ محمد رضوان نے کہا کہ آج کے میچ میں جس طرح لڑکوں نے کوشش کی ہے بالکل اسی مومنٹم کی آگے بھی ضرورت ہے۔ انہوں  نے ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ سب کے سامنے ہیں جبکہ حارث رؤف کی بولنگ بھی بہت اچھی جاری ہے۔ ہماری ٹیم میں ایک جو کمی نظر آرہی تھی وہ وسیم جونیئر بہت اچھی طرح سے پوری کر رہا ہے وسیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ وسیم ہماری ٹیم کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا ہے، جبکہ شاداب خان تو ٹیم میں ستون کی اہمیت رکھتے ہیں۔

“ہم نے دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسی طرح جیتے” ڈیرین سیمی نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو مشورہ دے دیا۔۔ دو میچز اتنے قریب آکر ہارے، سیمی کو افسوس

تصویر
ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں بہادری کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے، پاکستان کرکٹ کا فین ہوں، پاکستان جس طرح دو میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آخری گیند پر دو میچز ہارنا بہت مشکل ہوتا ہے جب آپ اس پوزیشن میں تھے جہاں سے آپ کو جیتنا چاہیے تھا لیکن یہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔انہوں نے بابر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں وقت نہیں ملتا کہ آپ ڈر جائیں اس لئے آپ کو بہادر ہونا پڑے گا اسی طرح ہم نے دو ورلڈ کپ جیتے ہمارے لڑکوں نے ہمیشہ پلان پر یقین رکھا اور بہادری دکھائی تو ہم نے 10 سالوں تک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں راج کیا ان میچز میں پاکستان نے ہارے اس میں وہ تھوڑے ڈرپوک نظر آئے جس سے زمبابوے کو بھی میچ میں واپسی کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ شاہین آفریدی مکمل فٹ نظر نہیں آئے، پاکستان جس پوزیشن پر تھا وہاں سے دونوں میچز جیتنا چاہیے تھے۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ ویرات کوہلی بھی کافی عرصہ اسکور نہیں کر سکے تھے، کوہلی نے اس ورلڈ کپ میں اپنی کلاس دکھائی، اُمید ہے بابر جلد کم بی...

سابق کرکٹرز بابر اعظم کے بارے میں جس طرح کی باتیں کرتے ہیں دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے۔۔ شاہد آفریدی کا بابر کی سپورٹ میں بیان، دل جیت لئے

تصویر
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، شاہد آفریدی نے کپتان بابر اعظم کی حالیہ کارکردگی پر تبصرہ کیا ہے۔ شاہد آفریدی کی جانب سے بابر اعظم کی حمایت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ دو سے تین بُرے میچز آپ کو برا کھلاڑی نہیں بنا دیتے، بابر اعظم ہمارا بہترین اور مسلسل بہتر کھیل پیش کرنے والا کھلاڑی ہے، بابر اعظم کو اپنی فارم میں واپس آنے کے لیے ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے، بابر جَلد ہی ایک بڑی میچ وننگ اننگز کے ساتھ واپس لوٹیں گے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اس سے قبل ایک نجی ٹی وی شو میں بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم شروع سے ہی پاکستانی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ٹیم نے جتنی کرکٹ کھیلی ہمیں یقین ہوتا تھا کہ بابر اگر میدان میں اترا ہے تو ٹیم کے لیے اچھا اسکور بناکر ہی لوٹے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ مجھے حیرت ہے کہ جو کھلاڑی مستقل اچھی پرفارمنس دے اور وہ اگر ایک سیریز میں نہیں پرفارم کر پاتا تو اس پر اتنی تنقید کیوں کی جا رہی ہے۔

کیا بھارتی ٹیم جان بوجھ کر ہاری؟ کوہلی کا ڈراپ کیچ، روہت شرما کا رن آؤٹ چانس مس کرنا، دنیش کارتک کی ٹیسٹ میچ بیٹنگ۔۔ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

تصویر
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیچ چھوڑنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سمیت پوری ٹیم کو بہترین اداکار قرار دے دیا۔ بھارت کی جانب سے دیا گیا 134 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ اور اس کے ساتھ پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالفائی کرنے کے چانسز بھی تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔بھارتی ٹیم نے کیا یہ میچ جان بوجھ کر ہارا؟ تاکہ پاکستان کوالفائی نہ کر سکے یہ سوال سوشل میڈیا پر بار بار اٹھایا جا رہا ہے بھارت کی اننگز میں روہت شرما اور کے ایک راہول پاور پلے میں تیز سٹارٹ دینے میں ناکام رہے اور جلدی آؤٹ ہو گئے پھر کوہلی آئے انہوں نے آکر ایک دو اچھی شاٹس کھیلی لیکن ذمہ دارانہ بیٹنگ نہ کر پائے اور ایک خراب شاٹ مارا جو رباڈا نے اچھا کیچ پکٹرا ہارک پانڈیا بھی اسی طرح کا شاٹ کھیل کر چلتے بنے۔ایک کھلاڑی جس نے اچھی بیٹنگ کی وہ تھے سوریاکمار یادو جو 40 گیندوں پر 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ان کے ساتھ بھارت کے فنیشر مانے جانے والے دنیش کارتک بھی بیٹنگ کر رہے تھے جنہوں نے 40 کے سٹرائیک ریٹ سے ٹک ٹک بیٹنگ کی اور 15 گیندوں پر...

میں نے ویڈیو میں کہا تھا بھارت پاکستان کو جتوائے گا انہوں نے تو پاکستان کو مروا دیا۔۔ شعیب اختر کا بھارت ساؤتھ افریقہ میچ پر ری ایکشن ویڈیو وائرل

تصویر
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کے ٹاپ آرڈر کے لڑکھڑا جانے پر پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے تبصرہ دلچسپ تبصرہ کیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر شعیب اختر بھارتی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ دیکھ کر پریشان ہوگئے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ ’میں نے ویڈیو میں کہا تھا بھارت پاکستان کو جتوائے گا۔‘شعیب اختر نے کہا کہ ’یہ تو پاکستان کو مروادیں گے، اپنی ٹیم کے 4 کھلاڑی آؤٹ کروادیے، اب پتہ نہیں آگے کیا ہوتا ہے؟ واضح رہے کہ پاکستان کے لیے اہمیت کے حامل میچ میں بھارت کی آدھی ٹیم 50 سے قبل ہی پویلین لوٹ گئی تھی۔

ویرات کوہلی نے آسان کیچ ڈراپ کر کے پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا! سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کے ڈراپ کیچ کے بارے میں دلچسپ تبصرے

تصویر
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیچ چھوڑنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سمیت پوری ٹیم کو بہترین اداکار قرار دے دیا۔ بھارت کی جانب سے دیا گیا 134 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کے دوران ناقص فیلڈنگ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پوری ٹیم کو بہترین اداکار قرار دیا جارہا ہے۔ ویرات کوہلی کی جانب سے  ایڈن مارکرم کا کیچ چھوڑے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی میمز بننا شروع ہوگئیں۔

“میں کوکین کا نشہ کرتا تھا” سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا ماضی میں کوکین کے نشےکرنے کا اعتراف! بیان نے سب کو حیران کر دیا

تصویر
پاکستان کے سابق کپتان، فاسٹ بولر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کوکین کا نشہ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم نے کیریئر ختم ہونے کے بعد کوکین کا نشہ کرنے کا انکشاف اپنی آٹو بائیوگرافی ’سلطان اے میموئر‘ میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوکین کے نشے کی عادت ریٹائرمنٹ کے بعد 2003ء میں ہوئی، پہلی بیوی ہما کی 2009ء میں موت کے بعد کوکین کا نشہ چھوڑ دیا تھا۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ میری پہلی اہلیہ ہما کومیری جیب سے کوکین ملی تھی، اُس نے مجھے کہا تھا تمہیں مدد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کوکین کا نشہ ایسا ہوتا ہے کہ اس کی ایک لائن دو، پھر دو ، چار اور چار لائنیں ایک گرام اور پھر دو گرام بن جاتی ہیں، وہ اس دوران نہ تو کچھ کھا سکتے تھے اور نہ ہی سو پاتے تھے جس کی وجہ سے انہیں ہر نشئی کی طرح  سر میں درد رہتا اور وہ موڈ سوئنگز کا شکار رہتے تھے۔ وسیم اکرم نے اعتراف کیا ہےکہ کیریئر ختم ہونےکے بعد انہوں نےکوکین کا نشہ کیا تھا، کوکین کے نشے کی عادت ریٹائرمنٹ کے بعد 2003 میں ہوئی۔ وسیم اکرم نے انکشاف کیا انہیں پہلی بار انگلینڈ میں ایک پارٹی کےدوران کوکین کی آفر ہوئی، انہوں نے بتای...

سیمی فائنل کے لئے پاکستان کی امیدیں برقرار! پاکستان نے نیدر لینڈز کو شکست دے دی، اسٹریلیا میں پاکستان کی پہلی جیت

تصویر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ نیدرلینڈز کی جانب سے پاکستان کو جیت کے لیے 92 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جو قومی ٹیم نے 13.5 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور یہ پارٹنرشپ صرف 2 اوورز ہی میں قائم رہی۔ دوسرے اوور کی آخری گیند پر بابر اعظم 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 53 کے مجموعی اسکور پر 8 ویں اوور میں گری جب فخر زمان 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی تیسری وکٹ محمد رضوان کی گری، وہ 49 رنز بناسکے جبکہ شان مسعود 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسپن بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس سے قبل پاکستانی بولرز کی بہترین کارکردگی کے باعث نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 91 رنز ہی بنا سکی۔ پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں حیدر علی کی جگہ فخر زمان کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی نے 2 میچوں بعد پہلی وکٹ حاصل کر لی۔شاہین شاہ آفریدی نے اننگز کے تیسرے اوور میں اسٹیفن مے برگ کو 6 رنز پر...

“پاکستانی بولرز ایک بار پھر چھا گئے! حارث رؤف کی باؤنسرز، وسیم کی یارکرز” نیدرلینڈز کا پاکستان کے لئے آسان ہدف! پاکستان کو تیزی سے حاصل کرنا ہوگا

تصویر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو جیت کے لیے 92 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستانی بولرز کی بہترین کارکردگی کے باعث نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 91 رنز ہی بناسکی۔ پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں حیدر علی کی جگہ فخر زمان کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی نے 2 میچوں بعد پہلی وکٹ حاصل کرلی۔شاہین شاہ آفریدی نے اننگز کے تیسرے اوور میں اسٹیفن مے برگ کو 6 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔ اننگز کے ساتویں اوور میں 19 کے مجموعی اسکور پر شاداب خان نے پاکستان کو دوسری کامیابی دلوائی جب انہوں نے ٹام کوپر کو ایک رن پر آؤٹ کیا۔نیدرلینڈز کی تیسری وکٹ 26 رنز پر گری، اس مرتبہ بھی شاداب خان نے وکٹ حاصل کی، انہوں نے میکس اوڈوڈ کو 8 رنز پر پولین بھیجا۔ شاداب خان نے بولنگ میں شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ بھی حاصل کی۔ انہوں نے 15 ویں اوور میں نیدرلینڈز کے 61 کے اسکور پر کولن ایکرمین کو آؤٹ کیا۔ اگلے اوور میں نسیم شاہ نے نیدرلینڈز کے کپتان کو 15 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ 17 ویں اوور میں حارث رؤف نے اگلے بیٹر کو بو...

شیب اختر 2.0: حارث رؤف کی خطرناک ڈلیوری نیدرلینڈز کے کھلاڑی کے سر پر جا لگی۔۔ کھلاڑی ریٹائر ہرٹ، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

تصویر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے میچ میں نیدر لینڈز کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے۔ میچ کے دوران حارث رؤف کی خطرناک باؤنسر نیدرلینڈز کے باس ڈی لاڈے کے سر پر جا لگی۔ یہ واقعہ چھٹے اوور میں پیش آیا جب حارث رؤف بولنگ کرنے آئے اور باس ڈی لیڈے بیٹنگ کر رہے تھے۔انہوں نے حارث رؤف کی باؤنسر کو پل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ان کے ہیلمٹ سے نکل کے ان کی آنکھ کے نیچے جا لگی۔ اس کے بعد وہ کریز پر ہی بیٹھ گئے اور پھر فیلڈ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر چلے گئے وہ 16 گیندوں پر 6 رنز بنا کر گئے۔ کمنٹیٹرز کے مطابق انہیں اب ہسپتال لے جایا جائے گا اور ان کا چیک اپ کیا جائے گا۔

پاک بھارت میچ: اگر محمد نواز کی گیند میرے پیڈ پر لگ جاتی تو اسی وقت ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیتا۔۔۔ بھارتی کھلاڑی کا بیان

تصویر
بھارت کے کرکٹر روی چندن ایشون کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ میں محمد نواز کی بال اگر پیڈ پرلگتی تو وہ ریٹائر ہوجاتے۔ کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں ایشون کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں اگر محمد نواز کی گیند وائیڈ ہونے کے بجائے ان کے پیڈ پر لگتی تو وہ میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیتے۔ پاکستان اور بھارت کے سنسنی خیز میچ میں ایشون نے مشکل وقت میں وننگ شاٹ کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی تھی۔ میچ میں بھارت کے لیے یادگار اننگز کھیلنے والے ویرات کوہلی نے بھی دباؤ میں اعصاب پر قابو پا کر کھیلنے پر ایشون کی تعریف کی تھی۔ محمد نواز کے اوور میں اگر ایشون آؤٹ ہوجاتے تو پاکستان کی جیت کا امکان تھا۔

پاکستان کی امیدیں ٹورنامنٹ میں برقرار! آخری اوور کی آخری گیند نو بال، فری ہٹ ڈلیوری پر بنگلادیش نے زمبابوے کو شکست دے دی

تصویر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ ٹو کے میچ میں بنگلادیش نے زمبابوے کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ جیت کے لیے بنگلا دیش نے 151 رنز کا ہدف دیا تھا جو زمبابوے حاصل نہ کر پائے اور 20 اوورز میں 147 رنز بنا پائی۔ زمبابوے آخری اوورت تک پہنچ گئی تھی لیکن لائن کراس نہ کر سکے آخری گیند کروائی گئی تو مزاربانی کریز پر تھے اور کیپر نے سٹمپس کے اوپر سے بال پکڑی جس سے امپائر نے نو بال دی۔ تمام پلیئرز کو واپس بلایا گیا اور زمبابوے کو فری ہٹ دی گئی لیکن سٹرائیک پر موجود مزربانی نے اپنا بلا گھمایا لیک بال مس کر گئے جس سے بنگلادیش 3 رنز سے جیت گئی۔ برسبین میں ٹاس جیت کر بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 150 رنز بنائے۔ بنگلادیش کے اوپنر نجم الحسین 71 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عفیف حسین 29 اور شکیب الحسن نے 23 رنز بنائے۔مین آف دی میچ تسکین احمد کو دیا گیا جنہوں نے زمبابوے کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے 19 رنز دیے ان کے علاوہ مستفیزر رحمان نے بھی 2 وکٹیں حاصل کی اور مصدق حسین کے حصے میں بھی دو وکٹیں آئیں۔ زمبابوے کے بلیسنگ موزارابانی اور رچرڈ گراوا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس...

نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کیا تبدیلیاں متوقع ہیں؟ کیا فخر زمان کل ان ایکشن ہوں گے؟ پاکستان کے لئے بڑی خبر آگئی

تصویر
 پرتھ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا اتوار کو ہالینڈ سے مقابلہ ہوگا۔ مین ان گرین میگا ایونٹ شروع کے دو میچز انڈیا اور زمبابوے سے ہارنے کے بعد مشکلات کا شکار ہے۔ پلیئنگ الیون میں تبدیلی ہو سکتی ہے کیونکہ آؤٹ آف فارم بلے باز حیدر علی کی جگہ بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان کی واپسی ہو سکتی ہے۔ 32 سالہ فخر ستمبر کے اوائل میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے دوران گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ نوجوان حیدر نے ٹورنامنٹ میں اب تک صرف دو رنز بنائے ہیں۔ مجموعی طور پر 12 میچوں میں انہوں نے اس سال 9.30 کی اوسط سے صرف 93 رنز بنائے۔ پاکستان کی ممکنہ الیون: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ)، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حیدر علی/فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف۔

جتنا عوام دکھی ہوتی ہے، ہم بھی شکست پر اتنا دکھی ہوتے ہیں،تنقید تو ہوتی ہے، لوگوں کا کام ہے کہنا۔۔ حارث رؤف قومی ٹیم کے کم بیک کے لئے پرعزم

تصویر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں پر تنقید تو ہوتی ہے، لوگوں کا کام ہے کہنا، وہ تو کہتے ہیں۔ پرتھ میں حارث رؤف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اوروں کی باتیں سننے سے بہتر ہے اپنے کھیل پر فوکس کریں، ہم ٹورنامنٹ کھیلنے آئے ہیں، ہمارا فوکس ٹورنامنٹ پر ہے۔ حارث رؤف نے کہا کہ ٹیم میں کافی بحث ہوئی ہے کہ اگلے میچز میں کیسے کھیلنا ہے، ہر پلیئر اگلے میچز میں اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں میچز قریب آکر کھیلے، کرکٹ میں اپ ڈاون ہوتے ہیں، جتنا عوام دکھی ہوتی ہے، ہم بھی شکست پر اتنا دکھی ہوتے ہیں، 2021ء کا ورلڈ کپ تو ماضی کی بات ہوئی وہ گزر گیا، یہ نیا ورلڈ کپ ہے، جیسا چاہتے تھے ویسی شروعات نہیں ہوسکی۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیم آپس میں بیٹھ کر بات کر کے غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہی ہے، ابھی ٹورنامنٹ باقی ہے، کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں اچھا کھیلیں۔ حارث رؤف نے مزید کہا کہ دونوں میچز میں اچھا فنش نہیں کر پائے، ٹیم میں بات ہوئی ہے کہ فنشنگ کو بہتر کیسے بنایا جائے، ٹیم میں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا کافی ضروری ہے۔