جتنا عوام دکھی ہوتی ہے، ہم بھی شکست پر اتنا دکھی ہوتے ہیں،تنقید تو ہوتی ہے، لوگوں کا کام ہے کہنا۔۔ حارث رؤف قومی ٹیم کے کم بیک کے لئے پرعزم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں پر تنقید تو ہوتی ہے، لوگوں کا کام ہے کہنا، وہ تو کہتے ہیں۔ پرتھ میں حارث رؤف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اوروں کی باتیں سننے سے بہتر ہے اپنے کھیل پر فوکس کریں، ہم ٹورنامنٹ کھیلنے آئے ہیں، ہمارا فوکس ٹورنامنٹ پر ہے۔ حارث رؤف نے کہا کہ ٹیم میں کافی بحث ہوئی ہے کہ اگلے میچز میں کیسے کھیلنا ہے، ہر پلیئر اگلے میچز میں اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں میچز قریب آکر کھیلے، کرکٹ میں اپ ڈاون ہوتے ہیں، جتنا عوام دکھی ہوتی ہے، ہم بھی شکست پر اتنا دکھی ہوتے ہیں، 2021ء کا ورلڈ کپ تو ماضی کی بات ہوئی وہ گزر گیا، یہ نیا ورلڈ کپ ہے، جیسا چاہتے تھے ویسی شروعات نہیں ہوسکی۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیم آپس میں بیٹھ کر بات کر کے غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہی ہے، ابھی ٹورنامنٹ باقی ہے، کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں اچھا کھیلیں۔ حارث رؤف نے مزید کہا کہ دونوں میچز میں اچھا فنش نہیں کر پائے، ٹیم میں بات ہوئی ہے کہ فنشنگ کو بہتر کیسے بنایا جائے، ٹیم میں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا کافی ضروری ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں