اشاعتیں

دسمبر, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کپتان بابر اعظم طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے فیلڈ پر نہ آئے تو وائس کپتان محمد رضوان کو کپتانی کرنے سے منع کیوں کیا گیا؟ نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا، تفصیلات

تصویر
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے کراچی ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے لیے گراؤنڈ میں آ گئے۔ کپتان بابر اعظم فلو میں بہتری آنے کے بعد فیلڈ میں آ ئے جبکہ سلمان علی آغا فلو کےباعث فیلڈنگ نہیں کررہے۔ بابر اعظم نےنعمان علی سےمشاورت کے بعد نئی گیند منگوا لی ہے۔ واضح رہے کہ بابر اعظم فلو کی وجہ سے کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھانے کے وقفے تک فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے تھے، ان کی جگہ سرفراز احمد کپتانی کے فرائض انجام دیے تھے۔ محمد رضوان پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں لیکن فیلڈنگ سیٹ کرتے دکھائی دیے تھے، آئی سی سی قانون کے مطابق 12 واں کھلاڑی فیلڈ میں کپتانی نہیں کر سکتا۔ کراچی ٹیسٹ میں میچ ریفری کی مداخلت کے بعد سرفراز احمد کپتانی کر رہے تھے، میچ ریفری نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ متبادل کھلاڑی کپتانی نہیں کر سکتا۔میچ ریفری اور امپائرز کی مداخلت کے بعد محمد رضوان کو کپتانی سے روک دیا گیا تھا، جس کے بعد کپتانی سرفراز احمد کی۔ محمد رضوان پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہیں لیکن وہ اس ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیون کونوے کا ریویو کا فیصلہ سرفراز احمد نے کیا، وہ ...

پاکستان انگلینڈ 3-0 سے ہارا ہے لیکن ہم انہیں آسان نہیں لیں گے۔۔ نیوزی لینڈ کوچ کا بیان

تصویر
 ایش سودھی نے کہا کہ انگلینڈ جیسی کرکٹ کھیل رہا ہے وہ ہم نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے نہیں دیکھی، پاکستان نے بھی پچھلی ٹیسٹ سیریز اچھی کھیلی۔ نیوزی لینڈ کے اسپن بولر نے مزید کہا کہ پاکستان میں آج بھی رشتہ دار ہیں، والد کے ساتھ دوبارہ دورہ کروں گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے یہاں اچھی کرکٹ کھیلی ہے، پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار اور زاہد محمود اچھے بولرز ہیں۔ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ کین ولیمسن نےکافی عرصے ٹیم کی کپتانی کی، برینڈن میک کلم نے ٹیسٹ کرکٹ کو نئی جدت دی ہے، ہوسکتا ہے دوسری ٹیمیں بھی اس ٹرینڈ کو اپنائیں۔

“لگتا ہے میں آدھا پاکستانی ہی ہوں” نیوزی لینڈ کے اش سودھی پاکستان آکر خوش، کیا کہا؟ جانیے

تصویر
نیوزی لینڈ کے کرکٹر ایش سودھی نے پاکستان آکر کہا ہے کہ میری دادی اور نانا کا تعلق پنجاب سے ہے، یہاں آکر اچھا لگ رہا ہے، مجھے لگتا ہے میں آدھا پاکستانی ہی ہوں۔ کراچی میں جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایش سودھی نے کہا کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے، کراچی ٹیسٹ میں اسپنرز کو مدد ملے گی لیکن غیرمعمولی اسپن کی توقع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار یہاں ٹیسٹ سیریز کھیلنے آیا ہوں، ریڈ بال کرکٹ کے لیے اپنا ایکشن تھوڑا تبدیل کیا ہے۔ ایش سودھی نے کہا کہ انگلینڈ جیسی کرکٹ کھیل رہا ہے وہ ہم نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے نہیں دیکھی، پاکستان نے بھی پچھلی ٹیسٹ سیریز اچھی کھیلی۔ نیوزی لینڈ کے اسپن بولر نے مزید کہا کہ پاکستان میں آج بھی رشتہ دار ہیں، والد کے ساتھ دوبارہ دورہ کروں گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔

‘صحیح کام کیلئے صحیح آدمی’ پی سی بی چیئرمین بننے پر محمد عامر کی نجم سیٹھی کو مبارک باد

تصویر
پاکستانی کرکٹر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر ہونے پر نجم سیٹھی کو مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پی سی بی کے معاملات چلانے کے لیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہیں، یہ کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی۔ خیال رہے کہ نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ نجم سیٹھی کو منیجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین بننے پر ٹیم سابقہ منیجمنٹ سے مایوس ہو کر ریٹائرمنٹ لینے والے محمد عامر نے بھی مبارکباد دی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محمد عامر نے تحریر کیا کہ ’صحیح کام کے لیے صحیح آدمی‘، نجم سیٹھی کو بہت مبارک ہو۔ واضح رہے کہ محمد عامر نے دسمبر 2020 میں ٹیم پی سی بی منیجمنٹ سے مایوس ہوکر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ عامر منیجمنٹ پر برس پڑے تھے اور کہا تھا کہ مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے، اتنا ذہنی دباؤ برداشت نہیں کرسکتا۔ فاسٹ بولر کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم منیجمنٹ مجھے کھلانا نہیں چاہتی، فی الحال اس منیجم...

پاکستان کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی!

تصویر
رمیز راجہ کی دور اندیشی اور بابر اعظم کی شاندار کپتانی نے ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کو پہلی بار ہوم گراونڈ پر وائٹ واش کا موقع دیا جو یقیناً ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ ایسا کرنے کے لئے بابر اعظم اور ٹیم منیجمنٹ نے کتنی سوچ بچار کی ہوگی کتنے منصوبے بنائیں ہوں گے آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ ایسا کارنامہ جو پاکستان کے بڑے بڑے کپتان نہیں کرسکے۔ عبدالحٖفیظ کاردار ہوں یا آصف اقبال، عمران خان جیسے عظیم لیڈر ہوں یا انضمام الحق اور تو اور مصباح الحق کو ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے کامیاب کپتان مانا جاتا ہے وہ بھی کبھی ٹیسٹ کرکٹ میں ہوم گراونڈ پر وائٹ واش نہ ہوسکے۔ لیکن یہ اعزاز بابر اعظم کے حصہ میں آیا۔ کیوں کہ وہ دوست بہت اچھے ہیں۔ دوست بھی وہ جو اپنے سے بہتر کو دیکھ کر ان سیکیور محسوس کرے۔ہر بار میچ ہارنے کے بعد بابر کہتے ہیں ہم نے شکست سے بہت کچھ سیکھا ۔ اب تک جیتنی سیریز اور میچز ہارنے سے بابر نے جوکچھ سیکھا ان تمام تجربات کو یکجا کرکے انہوں نے اس وائٹ واش شکست کو گلے لگایا ۔ وائٹ واش تو اپنی جگہ قومی ٹیم اتنے عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہی ہے کبھی ہوم گراونڈ پر مسلسل 4 ٹیسٹ نہیں ہاری تھی لیکن بابر تو عظیم کپتان ہی...

آئی سی سی نے برسبین کی پچ کو غیرمعیاری قرار دے دیا

تصویر
کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ابتدائی دو روز میں ہی ختم ہونے پر پچ کو غیرمعیاری قرار دیا ہے۔گابا کی پیچ بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی، پہلے روز 15 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جبکہ دوسرے دن 19 وکٹیں گر گئیں۔آئی سی سی نے غیرمعیاری گابا کی پچ پر ایکشن لیتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا ہے۔آسٹریلیا نے پہلی اننگزمیں 218 رنزاسکورکئے، دوسری اننگزمیں جنوبی افریقی ٹیم صرف 99 رنز پر پویلین لوٹ گئی، 35 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے چار وکٹوں پر حاصل کرلیا,ٹریوس ہیڈ کو 92 رنز کی اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں رنز کے انبار لگنے پر پچ پرخوب تنقید ہوئی تھی لیکن اسکے باوجود میچ پانچ روز تک گیا تھا اور آخری روز سنسنی خیزمقابلے کے بعد نتیجہ بھی آیا لیکن پھر بھی پچ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی میں سب سے کم سکور کا نیا ریکارڈ بن گیا

تصویر
سڈنی(آن لائن) بگ بیش کرکٹ لیگ کے ٹی 20 میچ میں سب سے کم اسکور کا نیا ریکارڈ بن گیا۔بگ بیش کرکٹ لیگ آسٹریلیا میں جاری ہے۔ جہاں سڈنی تھنڈرز کی پوری ٹیم صرف 15 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئی۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے سڈنی تھنڈرز کی پوری ٹیم 29 گیندوں پر ہی آوٹ کر دی۔سڈنی تھنڈرز کی پوری ٹیم 139 رنز کے تعاقب میں 124 رنز سے ہار گئی۔ سڈنی تھنڈرز کے 5 کھلاڑی صفر رنز پر آوٹ ہوئے اور کوئی بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔تھارٹن نے 3 رنز دے کر 5 اور آکر نے 6 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تھوڑا پازیٹو ہوکر کھیلتے تو ہم ٹیسٹ جیت سکتے تھے، عبدالرزاق کا راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست پر ردعمل

تصویر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ کھلاڑی تھوڑا پازیٹو کھیلتے تو پاکستان یہ ٹیسٹ جیت سکتا تھا۔ راولپنڈی میں انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی شکست پر عبدالرزاق نے تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھوڑا ساتھی پوزیٹو کھیلتے تو انگلینڈ کے خلاف پاکستان یہ ٹیسٹ جیت سکتا تھا۔ سابق آل راؤنڈر نے مزید  کہا کہ پاکستانی بیٹرز 4 رنز کے اوسط سے بھی بیٹنگ کرتے تو جیت سکتے تھے، سارا کریڈیٹ انگلش بولرز کو دینا چاہیے۔

بھارت نہیں آتا تو نہ آئے، ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر نہیں ہوگا رمیز راجہ نے ایشیا کپ کے معاملے پر ایک بار پھر بھارت کی کلاس لگا دی

تصویر
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کا کہنا ہے کہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ بہتر ہونی چاہیے تھی ۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پنڈی سٹیڈیم کی بے جان وکٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پچز بنانے میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں، پنڈی سٹیڈیم کی پچ بہتر ہونی چاہیے تھی کیونکہ پچ شہ رگ ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر گھاس والی پچوں پربھی باؤنس ہوتا ہے، سیزن میں اچھی پچز بنیں گی اور کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ میں بھی یہی پچز ملیں گی۔ رمیز راجا نے کہا کہ ڈراپ ان پچز مسئلےکا حل ہو سکتا ہے، ڈراپ ان پچز مہنگی ہوتی ہیں لیکن امید کرتا ہوں کہ پچیں اچھی بنیں گی، ڈراپ ان پچ بحری جہاز میں آنی ہے، پاکستان خود ڈراپ ان پچیں بنائے گا۔ پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انگلینڈ نے جیسی بیٹنگ کی وہ آج تک نہیں دیکھی، انگلینڈ والے ٹی ٹونٹی کے پلیئر لے کر آئے ہیں، پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا۔ ایشیاء کپ کی میزبانی کے حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے، بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان نہیں جانا لیکن ایشیاء کپ نیوٹرل وینیو پر ن...

انگلینڈ نے جیسی بیٹنگ کی وہ آج تک نہیں دیکھی، انگلینڈ والے ٹی ٹونٹی کے پلیئر لے کر آئے ہیں، رمیز راجہ انگلینڈ کی بیٹنگ دیکھ کر حیران! پاکستان کو کیا کرنا ہوگا یہ بھی بتا دیا

تصویر
پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انگلینڈ نے جیسی بیٹنگ کی وہ آج تک نہیں دیکھی، انگلینڈ والے ٹی ٹونٹی کے پلیئر لے کر آئے ہیں، پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا۔ ایشیاء کپ کی میزبانی کے حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے، بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان نہیں جانا لیکن ایشیاء کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں جا سکتا، ایشیا کپ ہمارا ہے، ایشیا کپ پاکستان سے باہر نہیں جا سکتا۔