اشاعتیں

نومبر, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

جوس بٹلر اور ایلکس ہیلز نے بھارتی بولرز کو دھو ڈالا! سیمی فائنل میں انگلینڈ بھارت کو 10 وکٹ سے عبرتناک شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

تصویر
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان میلبرن میں اتوار کو کھیلا جائے گا۔ ایڈیلیڈ میں گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ نے 169 رنز کا ہدف 16 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کر لیا۔انگلش ٹیم کی جانب سے ایلکس ہیلز اور کپتان جوز بٹلر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، ایلکس ہیلز نے 80 اور جوز بٹلر نے 85 رنز کی اننگز کھیلی۔  اس قبل بھارت نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے ہاردیک پانڈیا نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے۔ویرات کوہلی نے 40 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان روہت شرما نے 27 رنز بنائے۔ سوریارکمار یادیو 14، ریشبھ پینٹ 6 اور کے ایل راہول نے 5 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن 3 اور کرس ووکس اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

“ہماری ٹیم نے بہت زبردست بولنگ اور بیٹنگ کی” قومی ٹیم کی بہترین پرفامنس فائنل میں پہنچنے کے بعد شعیب اختر نے بھی یوٹرن لے لیا، ٹیم کی تعریفیں

تصویر
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کو یہاں تک پہنچانے میں پاکستانیوں کا بہت بڑا کردار ہے۔ شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ سب کچھ پاکستانیوں کی دعاؤں کی وجہ سے ہے، تاہم مجھے پہلے ایسا لگتا تھا کہ پاکستان یہاں تک نہیں پہنچے گا اور پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوجائے گا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی دیکھنے کے بعد شعیب اختر بہت خوش نظر آئے، انہوں نے کہا کہ اب مجھے یقین ہے اس قوم کو کوئی توڑ نہیں سکتا۔ سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم نے بہت زبردست بولنگ اور بیٹنگ کی، جس پر میں پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اے بی ڈیویلیئرز نے بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا فائنل ہونیکا امکان ظاہر کردیا

تصویر
جنوبی افریقا کے سابق جارحانہ بیٹر اے بی ڈیویلیئرز نے بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء میں پاکستان اور بھارت کا فائنل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 38 سالہ اے بی ڈیویلیئرز نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پر ایک پول شیئر کیا جس کے تحت انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کی رائے لی کہ آیا پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل ہوگا یا نہیں؟ 70 فیصد سے زائد مداحوں نے پاکستان اور بھارت کا فائنل ہونے کے حق میں ووٹ دیا، جس پر سابق جنوبی افریقی کرکٹر نے ایک اور ٹوئٹ کی۔سابق پروٹیز کرکٹر نے کہا کہ ‘بے شک پول کا یہ نتیجہ تصوراتی ہے، 70 فیصد سے زیادہ لوگوں کو لگتا ہے پاک بھارت فائنل ہوگا لیکن اس حوالے سے یقیناً نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی کچھ کہنا چاہیں گی’۔ انہوں نے کہا ‘دونوں ٹیمیں اس وقت مضبوط اور بہترین پوزیشن میں ہیں، ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنلز شاندار ہونے والے ہیں’۔ ڈیویلیئرز نے مزید لکھا ‘میرا بھی یہ ہی خیال ہے کہ پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوگا، یہ مقابلہ منہ میں پانی لانے والا (شاندار) ہوگا ۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل بدھ کو سڈنی، جب کہ بھارت اور انگلینڈ کا سیمی فائنل جمعرا...

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر ایسی بات کہہ دی کہ ہو کوئی حیران رہ گیا

تصویر
بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر دلچسپ پیغام جاری کیا ہے۔ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر سابق بھارت کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر ان کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے ساتھ ہی اچانک ورلڈکپ میں لذت واپس آگئی ہے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں سے سوال کیا ’اگر پاکستان اور بھارت کا فائنل ہو تو کیسا رہے گا؟‘۔ https://twitter.com/harbhajan_singh/status/1589165631102136326?s=19  واضح رہے کہ اتوار کا دن پاکستانی ٹیم کے ساتھ مداحوں کے لیے بھی خاص رہا، گزشتہ روز 3 میچز ہونے تھے جس میں پاکستان کے لیے 2 میچز اہم تھے ایک میں نیدرلینڈ کو جنوبی افریقہ کو شکست دینی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کو جیت حاصل کرنی تھی، اور ایسا ہی ہوا۔گزشتہ روز دن کے آغاز پر نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا اور ساتھ ہی پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔ اس کے بعد پاکستان نے بنگلادیش کو ہرایا اور ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

”پاکستان کے سیمی فائنل میں اگر بارش ہوگئی تو کیا ہوگا! کیا بارش کا امکان ہے؟“

تصویر
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں پاکستان کامقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ یہ میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم ICC T20 ورلڈ کپ 2022 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔جمعرات کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم T20 ورلڈ کپ 2022 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ ایڈیلیڈ اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا! میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے دوبارہ کھیلا جائے گا۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق بارش کسی بھی سیمی فائنل میں ریزرو ڈے کے مقابلے میں آتی ہے۔ میچ وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے پہلے دن ختم ہونے سے پہلے ختم ہو گا۔ کوشش کی جائے گی کہ پہلے دن میچ مکمل ہو جائے اور ریزرو ڈے پر نہ جائے۔میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے دونوں اننگز میں کم از کم 10 اوورز کا ہونا ضروری ہے۔ اگر حالات پھر بھی اس کی اجازت نہیں دیتے ہیں تو گروپ میں سرفہرست رہنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی! ابھی تک پاکستان کے سیمی فائنل میں بارش کی پیشن گوئی نہیں –

بابر اعظم ایک سپیشل پلیئر ہے، گِلکرسٹ کا بھی 2007ء ورلڈ کپ برا گزر رہا تھا لیکن پھر اس نے فائنل میں ٹیم کو جتوایا۔۔ میتھیو ہیڈن کی بابر اعظم کو سپورٹ

تصویر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایک سپیشل پلیئر ہے، گِلکرسٹ کا بھی 2007ء ورلڈ کپ برا گزر رہا تھا لیکن پھر اس نے فائنل میں ٹیم کو فاتح بنا دیا، اس لیے حیران نہ ہوں جب بابر بھی بڑے میچوں میں کچھ کر دے۔ سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے کہا کہ شاہین انجری کے بعد آیا اب وہ مومینٹم میں آ گیا، چار فاسٹ بولرز کا ایک خطرناک کمبی نیشن ہے جبکہ ٹاپ آرڈر نے کام نہیں کیا لیکن مڈل آرڈر نے اچھا کھیلا۔انہوں نے کہا کہ محمد حارث کی کہانی ایسی ہے کہ سب سننا چاہتے ہیں، اس نے ہر نیٹ سیشن میں حصہ لیا اور فاسٹ بولرز کو اچھا کھیلا، اس ٹورنامنٹ میں سب کا اپ ڈاؤن ہو رہا ہے، بابر ہر میچ میں رن نہیں بنا سکتا، ایسا وقت سب پر آتا ہے، وہ بڑا پلیئر ہے، بڑے میچ میں اچھا کھیلے گا میتھیو ہیڈن نے کہا کہ آسٹریلیا میں اگر کوئی گراؤنڈ برصغیر کی ٹیموں کو سوٹ کرتا ہے تو وہ سڈنی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی اس گراؤنڈ پر آسٹریلیا کو ہرایا ہے اس لحاظ سے وہ خطرناک ٹیم ہے، کیویز کا بولنگ اٹیک خطرناک اور تجربہ کار ہے، ساؤتھی میرے ساتھ کھیلا ہے اس سے ان کے...

پاکستان اب اور بھی خطرناک ہو گئی ہے! کیونکہ اب وہ آزاد ہو کر کھیلے گی شین واٹسن نے بھی پاک بھارت فائنل کی خواہش ظاہر کر دی

تصویر
سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کا کہنا ہے کہ ہر کوئی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو دیکھنا چاہے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شین واٹسن نے کہا کہ بدقسمتی سے میں سپر 12 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پہلا مقابلہ نہیں دیکھ سکا تھا، میں تب اس سے پہلے آسٹریلیا نیوزی لینڈ میچ کی کمنٹری کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ جو بھی وہ میچ دیکھنے کے لیے گیا اس نے یہی کہا کہ یہ ایک اسپیشل میچ تھا، ٹی وی پر بھی میچ دیکھنا شاندار تھا۔ شین واٹسن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2007ء میں فائنل میں مقابلہ ہوا تھا، اب ہر کوئی ایک بار پھر فائنل میں دونوں ٹیموں کو دیکھنا چاہے گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ کئی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ایک ٹیم لائن کراس کر چکی ہوتی ہے پھر ایسا راستہ ملتا ہے کہ فائنل جیت جاتی ہے۔سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں آزاد ہو کر کھیلے گی، کوئی بھی ان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی توقع نہیں کر رہا تھا، جب ان سے کسی کو توقع نہیں تھی تو اب وہ آزادی سے کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان...

“قومی ٹیم نے ڈچ کھلاڑی کی اپیل کی لاج رکھ لی” نیدرلینڈز کے ٹوم کوپر نے ساؤتھ افریقہ کو شکست دینے کے بعد بابر اعظم سے کیا کہا تھا؟ ویڈیو وائرل

تصویر
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے اور پاکستان ، بھارت ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گے تاہم آج بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی فتح سے نیدرلینڈز کو بھی بڑا فائدہ حاصل ہوا ہے۔ آج نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دی جس کے باعث پاکستان کے لیے سیمی فائنل میں رسائی ممکن اور قدرے آسان ہوگئی۔پاکستان نے بنگلادیش کو 5 وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی تاہم پاکستان کی جیت سے نیدرلینڈز کو بھی بڑا فائدہ ہوگیا کیونکہ بنگلادیش کی شکست کی وجہ سے نیدرلینڈز گروپ میں چوتھے نمبر پر آگیا اور یوں آئندہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024ء کیلئے براہ راست کوالیفائی کرگیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پر وائرل ہورہی ہے، ہوا یوں کہ جنوبی افریقا کو شکست دے کر جب ڈچ ٹیم گراؤنڈ سے باہر آرہی تھی تو پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے خلاف میچ کے لیے گراؤنڈ میں داخل ہو رہی تھی۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈچ ٹیم کو ہاتھ ہلا کر مبارک باد دی جس پر ہالینڈ کے کھلاڑی ٹام کوپر نے بھی زوردار الفاظ میں کہا اب آپ کو اپنی جیت کو یقینی بنانا ہ...

محمد حارث کی سلیکشن پر سوال اٹھانے والے شاہد آفریدی بھی حارث کی پرفامنس دیکھ کر ان کی تعریف کرنے لگے

تصویر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر قومی ٹیم کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔ بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ ویل ڈن بوائز، حارث کو بیٹنگ کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے کپتان بابر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ ون ڈاؤن آکر نمبر 3 پر بیٹںگ کریں۔ بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بابر اعظم ہمیں ٹاپ آڈر میں فائر پاور کی ضرورت ہے ان لڑکوں کی جو انٹینٹ دکھا رہے ہیں جیسے حارث اور شاداب۔ پلیئز حارث کو رضوان کے ساتھ اوپننگ کروانے پر غور کریں آپ ون ڈاؤن آکر کھیلیں اور پھر اپنے بیسٹ ہٹر(شاداب) کو لائیں۔آپ کو میچ جیتنے کے لئے بضد ہونا چاہیے اور بیٹنگ لائن اپ کو بیلنس کرنے کے لئے فلیکسبل ہونا چاہیے۔ یہ وہی شاہد آفریدی ہیں جنہوں نے کچھ  دن پہلے حارث کی سلیکشن پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ چیف سلیکٹر نے بے وقوفی...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لئے کوالفائی کر لیا، اسٹریلیا ورلڈ کپ سے باہر، انگلینڈ کی سری لنکا کو شکست

تصویر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 4 وکٹ سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ انگلینڈ کی جیت کے بعد اب دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سیمی فائنل اور ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے۔ یوں اب گروپ ون سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں فائنل ہوگئی ہیں۔گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے اسی گروپ سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا تھا جو انگلش ٹیم نے آخری اوور میں حاصل کیا۔ اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 141 رنز بنائے، پتھم نیسانکا 67 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ میچ میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بابر کی کپتانی کو لیکر غیر ضروری تنازعہ نہیں بنانا چاہیے، کچھ خامی ہے تو۔۔ محمد حفیظ کا کپتان بابر اعظم کے حق میں بیان سامنے آگیا

تصویر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بابر کی کپتانی کو لیکر غیر ضروری تنازعہ نہیں بنانا چاہیے، اگر کچھ خامی ہے تو ساتھی اسکی خامی کو کور اپ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابر اور رضوان کی جوڑی نمبر ون ہے، دونوں نے پاکستان ٹیم کو بہت کامیابیاں دلائی ہیں، انہیں اپنے اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے پر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی پر بہت تنقید ہورہی ہے، بابر نے ڈومیسٹک سطح پر بڑی دیر تک کپتانی نہیں کی، وہ ملنے والی ذمہ داری پر اچھا دینے کی کوشش کررہا ہے۔ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں، مینجمنٹ کو چاہیے وہ غلطی کرے تو اس کو سمجھائیں۔ محمد حفیظ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم سے غلطیاں ہوئیں، اسی وجہ سے شکست ہوتی ہے جس کے ذمہ دار کھلاڑی ہی ہوتے ہیں کیونکہ وہ گرائونڈ میں ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح زمبابوے سے ہار ہوئی وہ قبل برادشت نہیں ہے، فینز سے زیادہ شکست پر پلئیرز زیادہ تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ زمبابوے سے شکست کو ہم اپ سیٹ نہیں کہہ سکتے، زمبابوبے پورے چالیس اوور بہترین کرکٹ کھیلی، لوگ اپ سیٹ کہتے ہیں میں اپ سیٹ نہیں مانتا،جو ٹیم بھی اچھا کھیلے اس کو عزت دیں نہ ...

Unpredictable ‎پاکستان نے ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا! زمبابوے سے شکست کھا کر اس ساؤتھ افریقہ کو ہرا دیا جو ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہ ہاری

تصویر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ 14 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ سڈنی میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں مصروف جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 9 اوورز میں 4 وکٹ پر 69 رنز بنالیے تھے، جس کے بعد میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔بارش رکنے کے بعد جب میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا تو جنوبی افریقہ کی اننگز کو 14 اوورز تک محدود کردیا گیا، یوں اسے آخری 5 اوورز میں جیت کے لیے 74 رنز درکار ہیں۔ بارش سے قبل پاکستانی بولرز نے جنوبی افریقا کی ہدف کے تعاقب کی کوشش کو آغاز میں ہی مشکل بنا دیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں کوئنٹن ڈی کاک کی وکٹ حاصل کی۔پاکستان کے لیے دوسری وکٹ بھی شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی، اننگز کے تیسرے اوور میں 16 کے مجموعی اسکور پر رائیلی رووسو 7 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا کی تیسری اور چوتھی وکٹ شاداب خان نے لی، انہوں نے ٹمبا باووما اور ایڈن مارکرم کو آوٹ کیا۔  ٹمبا باووما نے 36 اور ایڈن مارکرم نے 20 رنز بنائے۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے ...

آپ نے دیکھا کس طرح ہمیں گیلی آؤٹ فیلڈ پر کھلایا گیا اور ویرات کوہلی بھی فیک فیلڈنگ کر رہے تھے۔۔ بنگلادیش کے وکٹ کیپر نورالحسن نے بیان نے تہلکہ مچا دیا

تصویر
بنگلہ دیش کو مبینہ طور پر قانون کو نظرانداز کر کے 5 رنز سے محروم رکھے جانے کا انکشاف، بھارت اور بنگلہ دیش کا میچ ایک اور تنازعے کا شکار ہو گیا، ویرات کوہلی کی جانب سے “فیک فیلڈنگ” کا مظاہرہ کیے جانے کے باوجود ایمپائرز کی جانب سے معاملے کو نظرانداز کر دیا گیا۔ کرک انفو ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹر نور الحسن نے بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں بدھ کو کھیلے گئے میچ کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔نور الحسن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سب نے دیکھا کہ ہمیں گیلے گراونڈ میں میچ کھیلنا بڑا جبکہ میچ کے دوران “فیک فیلڈنگ” کا بھی ایک واقعہ پیش آیا جس کا ہمیں فائدہ حاصل نہ ہو سکا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جب بنگلہ دیشی بلے بازوں کی جانب سے ہدف کا تعاقب کیا جا رہا تھا، تب اس دوران بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے “فیک فیلڈنگ” یعنی گیند پکڑ کر وکٹ کی جانب سے پھینکنے کی اداکاری کی، حالانکہ باونڈری پر موجود فیلڈر کی جانب سے پھینکی گئی گیند ویرات کوہلی تک پہنچی ہی نہیں تھی۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی قوانین کے تحت اگر میچ کے دوران کوئی فیلڈر “فیک ...

امپائرز کا ایک اور فیصلہ بھارت کے حق میں، میچ کے دوران ویرات کوہلی کو فیک فیلڈنگ کرتے دیکھا گیا، امپائرز نے 5 رنز کا جرمانہ کیوں نہ کیا؟ نئی بحث چھڑ گئی

تصویر
بنگلہ دیش کو مبینہ طور پر قانون کو نظرانداز کر کے 5 رنز سے محروم رکھے جانے کا انکشاف، بھارت اور بنگلہ دیش کا میچ ایک اور تنازعے کا شکار ہو گیا، ویرات کوہلی کی جانب سے “فیک فیلڈنگ” کا مظاہرہ کیے جانے کے باوجود ایمپائرز کی جانب سے معاملے کو نظرانداز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جب بنگلہ دیشی بلے بازوں کی جانب سے ہدف کا تعاقب کیا جا رہا تھا، تب اس دوران بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے “فیک فیلڈنگ” یعنی گیند پکڑ کر وکٹ کی جانب سے پھینکنے کی اداکاری کی، حالانکہ باونڈری پر موجود فیلڈر کی جانب سے پھینکی گئی گیند ویرات کوہلی تک پہنچی ہی نہیں تھی۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی قوانین کے تحت اگر میچ کے دوران کوئی فیلڈر “فیک فیلڈنگ” یعنی گیند پکڑ کر پھینکنے کی اداکاری کرے، اپنے اس عمل سے وکٹ پر موجود بلے باز کو دھوکہ دینے کی کوشش کرے، تو اس صورت میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو بطور پینلٹی 5 اضافہ رنز دے دیے جاتے ہیں۔ تاہم بنگلہ دیش اور بھارت کے میچ کے دوران ویرات کوہلی کی “فیک فیلڈنگ” کے باوجود ایمپائرز کی جانب سے بنگلہ دیش کو 5 اضافی رنز نہیں دیے گئے، اور یہی رنز میچ ...

امپائر نے ایک بار پھر ویرات کوہلی کے نو بال مانگنے پر نو بال دے دی۔۔ شکیب الحسن امپائرنگ سے ناخوش، کوہلی سے بھی بحث ویڈیو وائرل

تصویر
بدھ، 2 نومبر کو بنگلہ دیش کے خلاف ویرات کوہلی کے 44 گیندوں پر 64 رنز نے انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا کھلاڑی بنا دیا لیکن سابق بھارتی کپتان دوسری ٹیم کے کپتانٓ شکیب الحسن نے میچ کے دوران سولہویں اوور کی آخری گیند پر امپائر کو اپنے اشارے سے واقعی مایوس کیا۔ویرات کوہلی حسن محمود کی شارٹ گیند کی ڈیلیوری سے بلا ٹچ نہ کر سکے اس کے بعد انہوں نے فوری امپائر سے نو بال دینے کا اشارا کیا، جو بنگلہ دیشی کپتان کے ساتھ اچھا نہیں تھا۔ اس کی طرف دوڑتے ہوئے، شکیب نے سابق ہندوستانی کپتان کے ساتھ بات کی اور پھردونوں اپنی اپنی جگہ پر واپس چلے گئے۔شاید اسی اوور میں تیز گیند باز نے پہلے ہی ایک باؤنسر پھینکا تھا اور جس کا کوہلی نے سامنا کیا وہ اوور کا دوسرا باؤنسر تھا۔ ہندوستانی بلے باز نے نو بال کے لیے کہا اور امپائرز نے نو بال دے دی۔ شاید شکیب خوش نہیں تھے کیونکہ کوہلی کے اشارہ کے بعد امپائرز نے نو بال کا اشارہ دیا۔

گیلی آؤٹ فیلڈ پر میچ کیوں کروایا گیا؟ بنگلادیش کے پلیئرز پھسل رہے تھے؟ شکیب کس بات پر امپائرز سے بحث کر رہے تھے؟امپائرز پر پھر سے سوالیہ نشان!

تصویر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے بنگلادیش کو 5 رنز سے شکست دی۔ ہندوستان نے 185 کا ہدف دیا اور بنگلہ دیش نے لٹن داس کی 21 گیندوں پر ففٹی کی بدولت تعاقب کا شاندار آغاز کیا۔ بارش نے بنگلہ دیش کے تعاقب میں خلل ڈالا جب وہ سات اوورز میں 66/0 تھے۔ وقفے کے بعد کور آف ہو گئے اور ہدف ڈی ایل ایس میتھڈ سے 16 اوورز میں 151 کر دیا گیا۔تاہم بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن امپائرز کے سامنے متحرک نظر آئے اور آؤٹ فیلڈ گیلی دکھائی دی۔ کھیل دوبارہ شروع ہونے کے بعد لٹن بھی پہلی ہی گیند پر پھسل گئے۔ اس ہی کے ساتھ بھارت کے کیمپ سے ایک شخص ایسا بھی باؤنڈری روپ پر گھوم رہا تھا جو باؤنڈری لائن پر آنے والے کھلاڑیوں کے جوتے صاف کرتا تاکہ وہ سلپ نہ ہوں۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کنڈیشن ایسی تھی اور آؤٹ فیلڈ اتنی گیلی تھی تو میچ کیوں کروایا گیا؟دریں اثنا، سوشل میڈیا صارفین نے امپائرز پر ہندوستان کی حمایت کرنے کا الزام لگایا کیونکہ بنگلہ دیش پہلے ہی ڈی ایل ایس طریقہ سے 17 رنز آگے تھا جس سے انہیں ایک جیت اور دو اہم پوائنٹ ملتے۔ بی سی سی آئی کا ع...

بنگلادیش کے لٹن داس نے بھارتی بولنگ لائن اپ کو دھو ڈالا! صرف 21 گیندوں پر ففٹی! بارش شروع، ڈی ایل ایس کے مطابق بنگلادیش آگے

تصویر
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 185 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ایڈیلیڈ میں جارحانہ انداز میں ہدف کا تعاقب کرنے والی بنگلادیش کی ٹیم نے  7 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 66 رنز بنا لیے ہیں۔ اس دوران تیز بارش ہوجانے کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔ لٹن داس 59 اور نجم الحسین 7 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ڈی ایل ایک میتھڈ کے مطابق بنگلادیش اس میچ میں آگے ہے اور اگر بارش نہ رکی تو بنگلادیش ڈی ایل ایس کے مطابق جیت سکتا ہے یا ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ ڈی ایل ایس میتھڈ سے بنگلادیش کو کم اوورز میں ایک ٹوٹل چیز کرنا پڑے جو ڈی ایل ایس کے مطابق ہی دیا جائے گا۔ اگر بنگلادیش یہ میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان کو بھی ایک نئی امید ملے گی اور وہ ٹورنامنٹ میں زندہ رہیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو پھر سیمی فائنل میں کوالفائی کرنے کے لئے اچھے رن ریٹ سے اپنے اگلے دو میچز جیتنے ہوں گے۔ایڈیلیڈ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بھارت نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 184 رنز بنائے۔ بھارت کے ویرات کوہلی 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے...

ہوٹل سٹاف کا ایک ممبر ویرات کوہلی کے کمرے میں گھس گیا! کوہلی کے سامان کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کی ویرات کوہلی طیش میں آگئے

تصویر
سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنے ہوٹل روم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہونے پر طیش میں آگئے۔ ویرات کوہلی نے اپنے کمرے کی وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میں سمجھتا ہوں کہ شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر بہت خوش اور ان سے ملنےکے لیے پرجوش ہوتے ہیں اور میں نے ہمیشہ اس چیز کی تعریف بھی کی ہے‘۔ اُنہوں نے لکھا کہ’لیکن یہاں یہ ویڈیو کافی خوفناک ہے اور اسے دیکھ کر مجھے اپنی پرائیویسی کے بارے میں بہت بے چینی محسوس ہوئی‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اگر میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں رازداری نہیں رکھ سکتا، تو پھر میں کہاں اپنی پرسنل اسپیس کی توقع کرسکتا ہوں؟‘ ویرات کوہلی نے لکھا کہ’مجھےاس قسم کی جنونیت اور ذاتی زندگی میں مداخلت پسند نہیں ہے‘۔  اُنہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ’براہ کرم، لوگوں کی پرائیویسی کا احترام کریں اور انہیں تفریح ​​کی چیز نہ سمجھیں‘۔

کین ولیمسن کی ٹک ٹک اننگز نیوزی لینڈ کو بھاری پڑ گئی! گلین فلپس کی شاندار کوشش کے باوجود انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

تصویر
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سپر 12 مرحلے میں کے پہلے گروپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے ہرادیا۔ نیوزی لینڈ کو رواں ایونٹ کے دوران پہلی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ انگلینڈ کی فتح کے ساتھ اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات مزید روشن ہوگئے۔  برسبین میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، انگلش کپتان جوز بٹلر نے 79 اور ایلکس ہیلز نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی نے ایک، ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بناسکی۔ انگلینڈ کو اگر سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنا ہے تو اس میچ میں لازمی فتح حاصل کرنا ہو گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس کے بعد افغانستان ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے۔ برسبین میں کھی...