ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ نیدرلینڈز کی جانب سے پاکستان کو جیت کے لیے 92 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جو قومی ٹیم نے 13.5 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور یہ پارٹنرشپ صرف 2 اوورز ہی میں قائم رہی۔ دوسرے اوور کی آخری گیند پر بابر اعظم 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 53 کے مجموعی اسکور پر 8 ویں اوور میں گری جب فخر زمان 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی تیسری وکٹ محمد رضوان کی گری، وہ 49 رنز بناسکے جبکہ شان مسعود 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسپن بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس سے قبل پاکستانی بولرز کی بہترین کارکردگی کے باعث نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 91 رنز ہی بنا سکی۔ پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں حیدر علی کی جگہ فخر زمان کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی نے 2 میچوں بعد پہلی وکٹ حاصل کر لی۔شاہین شاہ آفریدی نے اننگز کے تیسرے اوور میں اسٹیفن مے برگ کو 6 رنز پر...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں