بنگلادیش کے لٹن داس نے بھارتی بولنگ لائن اپ کو دھو ڈالا! صرف 21 گیندوں پر ففٹی! بارش شروع، ڈی ایل ایس کے مطابق بنگلادیش آگے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 185 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ایڈیلیڈ میں جارحانہ انداز میں ہدف کا تعاقب کرنے والی بنگلادیش کی ٹیم نے  7 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 66 رنز بنا لیے ہیں۔ اس دوران تیز بارش ہوجانے کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔ لٹن داس 59 اور نجم الحسین 7 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ڈی ایل ایک میتھڈ کے مطابق بنگلادیش اس میچ میں آگے ہے اور اگر بارش نہ رکی تو بنگلادیش ڈی ایل ایس کے مطابق جیت سکتا ہے یا ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ ڈی ایل ایس میتھڈ سے بنگلادیش کو کم اوورز میں ایک ٹوٹل چیز کرنا پڑے جو ڈی ایل ایس کے مطابق ہی دیا جائے گا۔ اگر بنگلادیش یہ میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان کو بھی ایک نئی امید ملے گی اور وہ ٹورنامنٹ میں زندہ رہیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو پھر سیمی فائنل میں کوالفائی کرنے کے لئے اچھے رن ریٹ سے اپنے اگلے دو میچز جیتنے ہوں گے۔ایڈیلیڈ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بھارت نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 184 رنز بنائے۔ بھارت کے ویرات کوہلی 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کے ایل راہول 50 اور سوریاکمار یادیو نے 30 رنز بنائے۔ بنگلادیش کے حسن محمود نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سیمی فائنل کے لئے پاکستان کی امیدیں برقرار! پاکستان نے نیدر لینڈز کو شکست دے دی، اسٹریلیا میں پاکستان کی پہلی جیت