کین ولیمسن کی ٹک ٹک اننگز نیوزی لینڈ کو بھاری پڑ گئی! گلین فلپس کی شاندار کوشش کے باوجود انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سپر 12 مرحلے میں کے پہلے گروپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے ہرادیا۔ نیوزی لینڈ کو رواں ایونٹ کے دوران پہلی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ انگلینڈ کی فتح کے ساتھ اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات مزید روشن ہوگئے۔ برسبین میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، انگلش کپتان جوز بٹلر نے 79 اور ایلکس ہیلز نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی نے ایک، ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بناسکی۔ انگلینڈ کو اگر سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنا ہے تو اس میچ میں لازمی فتح حاصل کرنا ہو گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس کے بعد افغانستان ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے۔ برسبین میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور سری لنکا کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔ سری لنکا نے 145 رنز کا ہدف 18 اعشاریہ 3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں