گیلی آؤٹ فیلڈ پر میچ کیوں کروایا گیا؟ بنگلادیش کے پلیئرز پھسل رہے تھے؟ شکیب کس بات پر امپائرز سے بحث کر رہے تھے؟امپائرز پر پھر سے سوالیہ نشان!

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے بنگلادیش کو 5 رنز سے شکست دی۔ ہندوستان نے 185 کا ہدف دیا اور بنگلہ دیش نے لٹن داس کی 21 گیندوں پر ففٹی کی بدولت تعاقب کا شاندار آغاز کیا۔ بارش نے بنگلہ دیش کے تعاقب میں خلل ڈالا جب وہ سات اوورز میں 66/0 تھے۔ وقفے کے بعد کور آف ہو گئے اور ہدف ڈی ایل ایس میتھڈ سے 16 اوورز میں 151 کر دیا گیا۔تاہم بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن امپائرز کے سامنے متحرک نظر آئے اور آؤٹ فیلڈ گیلی دکھائی دی۔ کھیل دوبارہ شروع ہونے کے بعد لٹن بھی پہلی ہی گیند پر پھسل گئے۔ اس ہی کے ساتھ بھارت کے کیمپ سے ایک شخص ایسا بھی باؤنڈری روپ پر گھوم رہا تھا جو باؤنڈری لائن پر آنے والے کھلاڑیوں کے جوتے صاف کرتا تاکہ وہ سلپ نہ ہوں۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کنڈیشن ایسی تھی اور آؤٹ فیلڈ اتنی گیلی تھی تو میچ کیوں کروایا گیا؟دریں اثنا، سوشل میڈیا صارفین نے امپائرز پر ہندوستان کی حمایت کرنے کا الزام لگایا کیونکہ بنگلہ دیش پہلے ہی ڈی ایل ایس طریقہ سے 17 رنز آگے تھا جس سے انہیں ایک جیت اور دو اہم پوائنٹ ملتے۔ بی سی سی آئی کا عالمی کرکٹ میں غلبہ ہے کیونکہ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو ایک بار پھر امپائروں کی حمایت حاصل ہے کیونکہ میچ جلد دوبارہ شروع نہیں ہونا چاہئے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سیمی فائنل کے لئے پاکستان کی امیدیں برقرار! پاکستان نے نیدر لینڈز کو شکست دے دی، اسٹریلیا میں پاکستان کی پہلی جیت