“لگتا ہے میں آدھا پاکستانی ہی ہوں” نیوزی لینڈ کے اش سودھی پاکستان آکر خوش، کیا کہا؟ جانیے
نیوزی لینڈ کے کرکٹر ایش سودھی نے پاکستان آکر کہا ہے کہ میری دادی اور نانا کا تعلق پنجاب سے ہے، یہاں آکر اچھا لگ رہا ہے، مجھے لگتا ہے میں آدھا پاکستانی ہی ہوں۔ کراچی میں جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایش سودھی نے کہا کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے، کراچی ٹیسٹ میں اسپنرز کو مدد ملے گی لیکن غیرمعمولی اسپن کی توقع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار یہاں ٹیسٹ سیریز کھیلنے آیا ہوں، ریڈ بال کرکٹ کے لیے اپنا ایکشن تھوڑا تبدیل کیا ہے۔ ایش سودھی نے کہا کہ انگلینڈ جیسی کرکٹ کھیل رہا ہے وہ ہم نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے نہیں دیکھی، پاکستان نے بھی پچھلی ٹیسٹ سیریز اچھی کھیلی۔ نیوزی لینڈ کے اسپن بولر نے مزید کہا کہ پاکستان میں آج بھی رشتہ دار ہیں، والد کے ساتھ دوبارہ دورہ کروں گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں