بھارت نہیں آتا تو نہ آئے، ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر نہیں ہوگا رمیز راجہ نے ایشیا کپ کے معاملے پر ایک بار پھر بھارت کی کلاس لگا دی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کا کہنا ہے کہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ بہتر ہونی چاہیے تھی ۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پنڈی سٹیڈیم کی بے جان وکٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پچز بنانے میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں، پنڈی سٹیڈیم کی پچ بہتر ہونی چاہیے تھی کیونکہ پچ شہ رگ ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر گھاس والی پچوں پربھی باؤنس ہوتا ہے، سیزن میں اچھی پچز بنیں گی اور کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ میں بھی یہی پچز ملیں گی۔
رمیز راجا نے کہا کہ ڈراپ ان پچز مسئلےکا حل ہو سکتا ہے، ڈراپ ان پچز مہنگی ہوتی ہیں لیکن امید کرتا ہوں کہ پچیں اچھی بنیں گی، ڈراپ ان پچ بحری جہاز میں آنی ہے، پاکستان خود ڈراپ ان پچیں بنائے گا۔ پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انگلینڈ نے جیسی بیٹنگ کی وہ آج تک نہیں دیکھی، انگلینڈ والے ٹی ٹونٹی کے پلیئر لے کر آئے ہیں، پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا۔
ایشیاء کپ کی میزبانی کے حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے، بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان نہیں جانا لیکن ایشیاء کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں جا سکتا، ایشیا کپ ہمارا ہے، ایشیا کپ پاکستان سے باہر نہیں جا سکتا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سیمی فائنل کے لئے پاکستان کی امیدیں برقرار! پاکستان نے نیدر لینڈز کو شکست دے دی، اسٹریلیا میں پاکستان کی پہلی جیت